صوبہ بھر میں تھانوں کی صفائی ‘ پکڑی جانیوالی گاڑیوں کو ترتیب سے کھڑا کرنیکا حکم

صوبہ بھر میں تھانوں کی صفائی ‘ پکڑی جانیوالی گاڑیوں کو ترتیب سے کھڑا کرنیکا ...

ملتان ( وقائع نگار)انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس نے صوبہ بھر کے پولیس اسٹیشنز کی صفائی کی حالت بہتر رکھنے اور تھانوں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

میں پکڑی جانے والہ گاڑیوں کو ترتیب سے کھڑی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔اس حوالے س آئی جی پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔جاری مراسلے میں کہا گیا کہ صوبہ بھر کے ریجنل وضلعی پولیس افسران تھانوں میں صفا?ی کے معیار کا خصوصی خیال رکھیں۔ خاص کر پولیس اسٹیشنز کے واش رومز،پبلک ویٹنگ ایریا،ریزڈینشل بلاکس سمیت تمام کی صفائی روزان کی بنیاد پرکی جائے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تھانوں میں موجود پکڑی جانے والی موٹرکاروں ویگر وہیکلز کے حوالے سے مناسب ایریا مختض کیا جائے۔،بے ہنگم طریقے سے موٹرکاروں کو کھڑا کر کے تھانہ کا ماحول خراب نہ کیا جائے۔احکامات پر عمل درامد کو یقینی بنانے کیلئے ملتان سمیت صوبہ ھھر کے ریجنل وضلعی پولیس افسر متعلقہ اضلاع کے پولیس اسٹیشنز کا دورہ کرنے کی دورہ کریں گے۔اور پنجاب بھر اضلاع کے افسران کو یکم نومبر تک تھانوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے رپورٹ بھی بھیجوائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر