جماعت اسلامی نے ہمیشہ دستور کی پاسداری کی ‘ لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی نے ہمیشہ دستور کی پاسداری کی ‘ لیاقت بلوچ

ملتان(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ارکان جماعت کی آراء کی روشنی میں جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا تقرر کردیاہے ۔ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے نومنتخب(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

امرائے صوبہ کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ،وسطی پنجاب امیر العظیم ، شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ، خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان ، سندھ محمد حسین محنتی اور بلوچستان سے مولانا عبدالحق ہاشمی کو امیر صوبہ مقرر کیا گیاہے ۔ پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ، ذکر اللہ مجاہد ، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ، عبدالعزیز عابد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ صوبائی امراء کا تقرر تین سال کے لیے کیا جاتاہے ۔ نو منتخب صوبائی امراء کا تقرر 2019 ء تا 2021 ء کے لیے کیا گیاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اراکین دستور جماعت کے مطابق ہر سطح کی قیادت کا انتخاب کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنے آپ کو دستور کا پابند رکھاہے ۔ انتخابات میں 39 ہزار اراکین جماعت جن میں کم و بیش پانچ ہزار خواتین ارکان شامل ہیں ،جنہوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے ۔ پورے ملک میں صوبائی اور ضلعی امراء کے استصواب کا عمل مکمل ہوگیاہے ۔ صوبائی امراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لاہور ، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ ، ملتان اور اسلام آباد میں بڑے اجتماعات میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف لیں ۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر