3سالہ بچی کنویں میں گر کر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3افراد جاں بحق

3سالہ بچی کنویں میں گر کر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3افراد جاں بحق

  

ملتان‘ حویلی کورنگا ‘ اڈا جڑالہ ‘ اوچ شریف ‘ خانیوال ( وقائع نگار‘ نمائندگان ) 3 سالہ بچی کنویں میں گر کر ‘ موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق گلشن سدار کالونی کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ گلشن سدار کالونی میں مسجد نمرہ کے سامنے گھر میں شادی شدہ خاتون 20 سالہ ارم نے گلے میں پھندہ ڈال کر چھت والے پنکھے لٹک کر اپنی جان دے دی۔مذکورہ خاتون(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔اطلاع پا کر ریسکیو کہ امدادی ٹیم موقع پر آگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطانق خودکشی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔تاہم خاوند کے مطابق اسکو صبح نماز کے وقت ارم بیوی نے اٹھایا۔اور وہ پھر تیاری کرکے اپنی دکان پر چلا گیا۔پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ حویلی کورنگا ‘ اڈا جڑالہ س ے نمائندہ پاکستان کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی، لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق درکھانہ ریلوے اسٹیشن کے قریب 5 ڈی پھاٹک پر نامعلوم شخص نے مال گاڑی کے نیچے آ کر خودکشی کر لی۔ پولیس تھانہ حویلی کورنگا موقع پر پہنچ کر لاش اپنے ہمراہ لے گئی، میڈیکل کروانے کے بعد تاحال شناخت نہ ہونے کی وجہ سے جڑالہ قبرستان میں اما نتاٰٰ دفن کر دیا گیا۔ اوچ شریف سے سٹی رپورٹر کے مطابق تیز رفتاری اور غفلت کے باعث افسوسناک حادثہ , ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث خاتون , بچی سمیت 3 افراد جاں بحق .تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ نوناری کا رہائشی 25 سالہ مجاہد اپنی رشتہ دار خاتون فردوس مائی اور بچی حسیبہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جلال پور سے گھر جارہا تھا کہ خیر پور ڈاہا روڈ پر تیز رفتار ٹر نے روند ڈالا اور تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے , جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہوگیا, اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ورثاء4 موقع پہنچ گئے اور کہرام مچ گیا, پولیس نے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کراکر تعاقب شروع کردیاھے۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق 3سالہ بچی کھیلتے ہوئے کنواں میں گرکر جاں بحق‘بچی کو بچاتے ہوئے ماں خود کنواں میں جاگری اور زخمی ہوگئی تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ25/10Rمیں گزشتہ سے پیوستہ روز 3سالہ عروج فاطمہ کھیلتے ہوئے ٹیوب ویل کے کنواں میں جاگری اور موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں نے جب بچی کو کنواں میں گرتی ہوئی دیکھا تو پیچھے سے بچانے کیلئے کنواں میں خود چھلانگ لگادی اور شدید زخمی ہوگئے اطلاع پر ریسکیو1122نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بچی کو کنواں سے نکلا ۔ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ بچی کی نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -