ڈیرہ،اغواء برائے تاوان کے ملزم کو 2مرتبہ عمر قید

ڈیرہ،اغواء برائے تاوان کے ملزم کو 2مرتبہ عمر قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے اغواء برائے تاوان کے ملزم کو دو مرتبہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

عمر قید کی سزا سنا دی اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جامپور کے علاقہ میں 13-5-15کو 8نامعلوم مسلح افراد نے غلام علی بھٹہ کے بیٹے عبد الجبار کو اغواء کر کے لے گئے جس کا مقدمہ نمبر 127/15تھانہ صدرجام پور نے زیر دفعہ 365-A/7ATAکے تحت درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ایک ملزم فاروق عرف بگا اشتہاری قرار دیا گیا تھا دو ملزمان کو عدالت نے پہلے سزا سنا دی تھی جبکہ تیسرے اشتہاری ملزم فاروق بگا کو تھانہ صدر نے گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک زاہد حسین نے عدالت کی معاونت کی گزشتہ روز سماعت مکمل ہو نے پر خصوصی عدالت انسداد دہشت گردی کے جج شاکر حسن نے فاروق بگا ملزم کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنادی اور سینٹرل جیل بھجوانے کا حکم دے دیا دو اغواء کار اس مقدمہ میں پہلے سزا پا چکے ہیں ۔
دو مرتبہ عمر قید