سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی ، انڈیکس 361پوائنٹس بڑھ گیا

سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی ، انڈیکس 361پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور سعودی امدادی پروگرام کے بعد ملکی معاشی صورتحال میں قدرے بہتری آنے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں100انڈیکس مزید 360 پوائنٹس کے اضافے سے 39631پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 55.66فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 33 ارب 57کروڑ42لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کے مقابلے میں 1 کروڑ 2لاکھ10ہزار شیئرز زائد رہا ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ اور سعودی امدادی پروگرام کے اعلان کے بعد بدھ کو شروع ہونے والی بزردست تیزی کا رجحان جمعرات کو بھی بدستور جاری رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 796 پوائنٹس کے اضافے سے 40067 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 360.79پوائنٹس کے اضافے سے 39631.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 132 روپے 23 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 132 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔اسی طرح 172.16 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19044.95پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 156.61پوائنٹس اضافے سے 39631.91پوائنٹس ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب 57کروڑ42لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب75ارب 57کروڑ20لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب9ارب14کروڑ62لاکھ روپے ہو گیا ۔گزشتہ روز13ارب مالیت کے 34کروڑ38لاکھ 52ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جب کہ اس کے مقابلے میں بدھ کو8ارب روپے مالیت کے 33کروڑ36لاکھ 41ہزار شیئرز کا کاروبار ہواتھا اس لحاظ سے جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں بدھ کے مقابلے میں بھی زائد رہیں۔گزشتہ روز مجموعی طور پر406کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،164میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص 317روپے کے اضافے سے7200روپے اور کولگیٹ پامولوکے حصص 110 روپے کے اضافے سے2580روپے ہوگئی جب کہ سروس انڈسٹریز کے حصص 26.46روپے کی کمی سے 707.54روپے اور انڈس ڈائنگ 24.50روپے کی کمی سے479روپے ہوگئی .کاروباری سرگرمیوں کے اعتبار سے بینک آف پنجاب ،،لوٹی کیمکل ،کے الیکٹرک ،فوجی سیمنٹ ،ٹی آرجی پاکستان ،دیوان سیمنٹ ،اینگرو پولیمر،پاور سیمنٹ ،یونٹی فوڈز اور ورلڈ کال ٹیلی کام نمایاں رہے ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق آج (جمعہ )کاروباری ہفتے کے آخری روز محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ رجحان کی توقع ہے ۔

مزید : کامرس