ہواوے نے پاکستان میں الٹیمیٹ مڈ رینج اسمارٹ فون ہواوے Y9 2019متعارف کرادیا

ہواوے نے پاکستان میں الٹیمیٹ مڈ رینج اسمارٹ فون ہواوے Y9 2019متعارف کرادیا

  

لاہور(پ ر)ہواوے نے پاکستان میں الٹیمیٹ مڈ رینج اسمارٹ فون ہواوے Y9 2019متعارف کرادیا جو اس رینج کی ڈیوائسز اور قیمت میں بے مثال ہے۔ہواوے نے ایک مرتبہ پھر ہواوے Y9 2019 کی صورت میں نئے معیار کی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جو گزشتہ برس متعارف کرائی گئی ہواوے میٹ 10 لائٹ کی جانشین ہے۔ڈیوائس کے فیچرز میں پروقار اور پتلا ڈیزائن اور غیر معمولی خصوصیات شامل ہیں جو اسے ہر شخص کے لیے لازمی بناتی ہیں۔اس ڈیوائس کے لیے کسٹمرز اکتوبر 25 سے نومبر 02،2018 تک آرڈر بک کراسکتے ہیں جس کی مجوزہ ریٹیل قیمت صرف 37,999/- روپے ہے۔اس عرصے کے دوران آرڈرز بک کرانے والوں کو گفٹ باکس بھی دئیے جائیں گے۔ہواوے Y9 2019 میں 6.5 انچ کا ہواوے ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے شامل ہے جس کاحیران کردینے والا اسکرین۔ٹو۔باڈی تناسب ایک منفر دbezel-free تجربہ فراہم کرتا ہے۔

تھری ڈی curved ڈیزائن سے آپ ویڈیوز دیکھنے، فوٹوز تلاش کرنے یا ویب سائٹس کے وزٹ کے د وران ایک اسمارٹ فون پر،حقیقی معنوں میں،سنیما جیسا لطف اٹھاتے ہیں۔

اس کی اصل خصوصیت اس میں موجود چار کیمرے ہیں جن میں سے دو، 16میگاپکسل اور 2میگا پکسل کیمرے 150 فرنٹ پر جبکہ دو کیمرے 150 13میگا پکسل اور 2میگا پکسل کیمرے 150 ریئرپر ہیں۔ استعمال کرنے والوں کے لیے، اس پیک میں عمدرہ رنگوں والی فوٹو گرافی بھی شامل ہے جو آپ کو سپراسٹار بناتی ہے! ان سب کو ہواوے کے Kirin 710 Octa-core چپ سیٹ کی پاور حاصل ہے جس کی کارکردگی کو 75%تک بہتر بنایا گیا ہے جب کہ اس کے سلکی اور ہموار آپریشنز کے باعث گیمز کھیلنے کا مزا مزید بڑھ جاتا ہے۔

ہواوے Y9 2019 اپنے گیمنگ اورویڈیو فیچرز کے باعث تفریح کے لیے، نوجوانوں کی ضرورت، یقینی طور پر، پورا کرتا ہے۔

اسمارٹ فون میں ہواوے کی منفرد GPU Turbo ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جس سے اس کی کارکردگی دوگنی ہو گئی ہے اور اصل کارکردگی میں بھی 1.3x گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح آپ، کسی رکاوٹ کے بغیر، طویل عرصہ تک، گیم کھیل سکتے ہیں۔اس کے ساتھ 4,000mAh بیٹری بھی شامل ہے جودن بھر آپ کا ساتھ نبھاتی ہے جبکہ 64GB میموری کوایک کارڈ کے ذریعے 400GBتک بڑھایا جا سکتا ہے۔

Back to

مزید :

کامرس -