ویٹرنری یونیورسٹی میں پتھا لو جیکل ریڈنگ نیشنل ورکشاپ اختتام پذ یر

ویٹرنری یونیورسٹی میں پتھا لو جیکل ریڈنگ نیشنل ورکشاپ اختتام پذ یر

  

لاہور(کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف کلینیکل میڈیسن اینڈ سر جر ی نے پاک یو ایس سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی کپیسٹی بلڈنگ آف نیگلیکٹڈ ویکٹر بورن ڈیزیز ان لا ئیو سٹاک پرا جیکٹ کے زیر اہتمام طبی ما ہرین کے لیئے پتھا لو جیکل ریڈنگ کر نے کے مو ضو ع پرچارروز سے جاری ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا۔ اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی اور شر کا و ریسورس پرسنز کے در میا ن اسناد اور سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے علا وہ پنجاب بھرکے مختلف تعلیمی ادارو ں سے آئے ماہرین،پروفیشنلز ، پولٹر ی سٹیک ہولڈرز،پوسٹ گریجویٹ طلبہ و فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔ اُ س موقع پر خطاب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ نو جوا ن ویٹر نیرین کے لیئے ورکشاپ کا انعقادانتہا ئی مو ثر ہے جس سے نا صرف انہیں ما ہرین کے تجر بات سے بہت کچھ سیکھنے کا مو قع ملتا ہے نیز آپس میں نیٹ ورکنگ بھی بڑ ھتی ہے ۔اُ نہو ں نے معلو ما تی ورکشاپ کا انعقاد کروانے پرآرگنا ئزرز کی کا وشو ں کو سرا ہا۔

پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے ورکشاپ کے اغرا ض ومقا صد بیا ن کیئے۔ورکشاپ کا مقصد شر کا و پروفیشنلز میں بیما ریوں کی تشخیص میں خلیات، اعضا اور تشوز کا اندا زہ لگا نے کے لیئے لیبا ر ٹری ٹیسٹ سے متعلقہ پیشہ وارانہ مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نا تھا۔

چاررو زہ ورکشاپ 6ما ڈیولز پر مشتمل تھی جس میں ما ہرین نے جدید تحقیق اُ صو لو ں پر مبنی مختلف مو ضو عات جن میں مویشیو ں اور مر غیو ں میں پا ئی جانے والی بیما ریو ں کی نشا ندہی کے لیے خون کا ٹیسٹ کر نے اورخون کے سیمپل لینے کی تیکنیکس،بلڈ کیمسٹر ی ٹیسٹ،لیور فنکشن وفیکل ٹیسٹ نیزپوسٹ مارٹم ،الا ئز ہ اور چھو ٹے جا نورو ں کی الٹرا سو نو گرا فی سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر معلو ما تی لیکچرز دیے۔

دریں اثنا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے انسٹی ٹیو ٹ آف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی میں پنجاب ایگریکلچر ریسر چ بو ر ڈ کے باہمی اشتراک سے با ئیو لو جکس پرو ڈکشن میں سیل کلچر کی تیکنیکس سے متعلقہ مو ضو ع پر دو روزسے جاری نیشنل ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہو ئی۔ورکشاپ کا مقصد شر کاو تحقیق کارو ں کو مختلف اقسام کے خلیات جن میں بیکٹیریا، فنگس اور مما لیا کے خلیا ت شامل ہیں، کی افزا ئش کر نے کے لیئے مختلف تیکنیکس کے عملی مظا ہرے نیز تجر بات وتر بیت سے متعلقہ اُ مور کے بارے میں روشناس کروا نا تھا۔ایسو سی ایٹ

پرو فیسر ڈاکٹر علی ر ضا اعوان ورکشاپ کے پر نسپل آرگنا ئزر تھے۔دو روزہ ٹر یننگ ورکشاپ 2 ٹیکنیکل اور5 ہینڈ زآن ٹر یننگ سیشنز پر مشتمل تھی جس میں 9 نامور سا ئنسدا نو ں نے افزا ئش خلیات کے بارے میں شر کا کو تر بیت دی ۔

مزید :

کامرس -