مالی سال 2017-18 میں چاول کی برآمد سے1.06 ارب ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا

مالی سال 2017-18 میں چاول کی برآمد سے1.06 ارب ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا

راولپنڈی (اے پی پی )محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق مالی سال 2017-18 کے دوران 2.29 ملین ٹن چاول برآمد کئے گئے جس سے1.06 ارب ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ دھان ایک اہم نقد آور فصل ہے۔ یہ فصل ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی باسمتی چاول اپنی خوشبو اور کوالٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان دنیا میں چاول برآمد کرنے والے ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے۔

مزید : کامرس