وزیر مملکت برائے مکانات و تعمیرات محمد شبیر علی قریشی کاپی ایچ اے فاؤنڈیشن کا دورہ

وزیر مملکت برائے مکانات و تعمیرات محمد شبیر علی قریشی کاپی ایچ اے فاؤنڈیشن ...

لاہور(پ ر)محمد شبیر علی قریشی وزیر مملکت برائے مکانات و تعمیرات بمعہ جوائنٹ سیکر ٹری جمیل احمد خان نے پی -ایچ-اے فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تعارفی میٹنگ میں پی -ایچ-اے فاؤنڈیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سی ای او ، پی -ایچ-اے فاؤنڈیشن نے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت چل رہا ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی فنڈ نہیں ملتے۔ اس نے اب تک کل 24پراجیکٹ مکمل کئے ہیں۔اس طرح پی -ایچ-اے -ایف 5348 مکانات تعمیر کر کے لوگوں کو دے چکا ہے۔مزید یہ کہ رواں پراجیکٹس میں تقریباً 6000مکانات زیر تعمیر ہیں جن میں سے کچھ اسی سال اور کچھ اگلے دو سالوں میں مکمل کئے جائیں گے مزید بر آں اور پراجیکٹس کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے جن سے 2000سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس بن جائیں گے۔سی ای او، پی -ایچ-اے -ایف نے وزیر مملکت کو آگاہ کیا کہ پی -ایچ-اے -ایف کو متعلقہ اداروں کے عدم تعاون کی وجہ سے بہت سے مسائل پیش آتے ہیں لہٰذا حکومت کی طرف سے انکو ہدایت کی جائے کہ وی پی -ایچ-اے -ایف کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔وزیر مملکت نے ہدایت کی کہ کوشش کی جائے کہ اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عام آدمی کا بھی اپنا گھر کا خواب پورا ہو سکے ۔ سی ای او نے وزیر مملکت برائے مکانات و تعمیرات کے سامنے ادارے کی طرف سے کچھ سفارشات بھی پیش کیں۔

جن کو ااگر عملی جامہ پہنایا جائے تو پی -ایچ-اے -ایف وزیر اعظم پاکستان کے 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام میں حکومت پاکستان کے ہاتھ بٹانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ پی -ایچ-اے -ایف کے پاس تجربہ اور قابلیت دونوں موجود ہیں۔

وزیر مملکت نے پی -ایچ-اے -ایف کی کارکردگی کو سراہااور یقین دہانی کروائی کہ وہ پی -ایچ-اے -ایف کی سفارشات پر غور کریں گے۔ وزیر مملکت صاحب نے ہدایات جاری کیں کہ پی -ایچ-اے -ایف کے افسران اور عملہ اپنی محنت جاری رکھیں ۔ لوگوں کے مسائل کو حل کرنا اپنی اولین ترجیح بنائیں اور ادارے کے کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے وزارت برائے مکانات و تعمیرات سے رجوع کریں ۔ ادارہ اپنے تمام پراجیکٹس/اہداف کو بروقت مکمل کر کے لوگوں کی خدمت کے فریضے کو بطریقِ احسن سر انجام دے سکے ۔

مزید : کامرس