پنجاب بینک نے جدید ترین بین الاقوامی بینکنگ نظام کامیابی کے ساتھ متعارف کروادیا

پنجاب بینک نے جدید ترین بین الاقوامی بینکنگ نظام کامیابی کے ساتھ متعارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)دی بینک آف پنجاب نے جدید ترین بین الاقوامی بینکنگ نظام اپنی تمام برانچزمیں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ نظام صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے ، جس کے ذریعے بینک اپنے صارفین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کر سکے گا۔ اس نظام کے تحت اگر صارف کا اس برانچ میں اکاؤنٹ نہ بھی ہوپھر بھی صارفین کوبینک کی کسی بھی برانچ سے ان کی مطلوبہ ضرورت کے مطابق خدمات فراہم کی جا سکے گی ۔ اس نظام کی وجہ سے بینک نا صرف اپنے صارفین کو نئی پراڈکٹس اور خدمات کی فراہمی کر سکے گا بلکہ اپنے کاروبار کے طورطریقوں کو بھی بہترکر سکے گا۔ اس جدت پر مبنی نئے نظام کی بدولت بینک اس قابل ہو جائے گا کہ ایسی اختراعی خدمات مہیا کر سکے جو اس سے پہلے کے پرانے نظام میں موجو د نہیں تھیں۔

اس منصوبے کا مرکزی مقصد تمام پرانے غیر مرکزی نظام کو جدید ترین بنانااور صارفین کو متاثر کئے بغیر ایک مرکزی نظام وجود میں لانا تھا۔ اس کے لئے مرحلہ وار تبدیلی کی حکمت عملی اپنائی گئی ، جس کے تحت کچھ برانچز میں پرانا اور کچھ برانچز میں نیا نظام باہمی طور پر استعمال کیا گیا ۔یہ کام 400برانچزمیں نہ صرف غیرمعمولی طور پر تیزی اور سہولت کے ساتھ انجام پایا، بلکہ اس دوران صارفین بھی کم سے کم متاثر ہوئے۔ اس عمل کے دوران موجودہ تما م پراڈکٹس جیسے ، ڈیپازٹس، ایڈوانس ،کنزیومر قرضہ جات، اسلامک بینکنگ ،ٹریڈ فنانس اور اس طرح کے دوسر ی پراڈکٹس کامیابی سے نئے نظام پرلائے گئے۔

مزید :

کامرس -