پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے سے جدت کو فروغ حاصل ہوگا: ٹاکا شی جوشیڈا

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے سے جدت کو فروغ حاصل ہوگا: ٹاکا شی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ایشیا میں معروف کیمرہ انڈسٹری کے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹاکا شی جوشیڈا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کا مقصدملک میں جدت کو فروغ دیناہے جس سے صارفین کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی ۔ ان خیالات کا اظہار اانہوں نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوٹو گرافی کا زیادہ استعمال ثقافتی اور روایتی تقاریب کے لے کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے بہترین ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جارہاہے۔انہوں مزید کہا کہ فوٹو گرافی کی دنیا میں آنے والے انقلاب سے پاکستان اب تک مستفید نہ ہو سکا اور اب اس نئی ٹیکنا لوجی کے متعارف کروانے سے پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی طرح اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکے گا۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں معروف کیمرہ انڈسٹری کے ڈائریکٹرنوریز نے کہا کہ ملک میں مرر لیس کیمرہ متعارف کروا کر فوٹو گرافی کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف اس شعبہ میں مزید ترقی کے امکانات روشن ہونگے بلکہ اس سے ملک میں فنی جدت بھی متعارف ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروا کر ملک میں ترقی کا ایک نیا باب کھلے گا۔

مزید :

کامرس -