قومی سنوکر ٹیم ایشین ٹور کی دوسری لیگ میں شرکت کیلئے ’’آج‘‘ چین کیلئے اڑان بھریگی

قومی سنوکر ٹیم ایشین ٹور کی دوسری لیگ میں شرکت کیلئے ’’آج‘‘ چین کیلئے اڑان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی تین رکنی سنوکر ٹیم ایشین ٹور کی دوسری لیگ میں شرکت کیلئے آج جمعہ کو چین روانہ ہوگی۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ کے مطابق ایونٹ میں تین کھلاڑی محمد بلال، حارث طاہر اور بابر مسیح پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ 28 سے 31 اکتوبر تک چین کے شہر جینان میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں مختلف ممالک کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایونٹ کیلئے قومی کھلاڑیوں نے بھرپور تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔