قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ میں مزید پانچ میچز آج کھیلے جائینگے

قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ میں مزید پانچ میچز آج کھیلے جائینگے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چیمپیئن شپ میں مزید پانچ میچز (آج) جمعہ کو پشاور میں کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا مقابلہ پاکستان آرمی سے، خیبر پختونخوا کا مقابلہ اسلام آباد سے، پنجاب کا مقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے، آزاد جموں و کشمیر کا مقابلہ بلوچستان جبکہ اسلام آباد کا مقابلہ سندھ سے ہوگا۔

، چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دوگروپوں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان آرمی ، سندھ ، خیبر پختونخوا، پاکستان واپڈا اور اسلام آباد جبکہ گروپ بی میں پنجاب، ہائر ایجوکیشن کمیشن، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کی ٹیموں شامل ہیں، چیمپیئن شپ کے فائنل 27 اکتوبر کو جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، فائنل میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی