آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ کرنے کا سنہری موقع ہے:عاقب جاوید

آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ کرنے کا سنہری موقع ہے:عاقب جاوید
 آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ کرنے کا سنہری موقع ہے:عاقب جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے پاکستانی ٹیم کے پاس آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا سنہری موقع ہے۔پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹٰی ٹوئنٹی میں کامیابی پر رد عمل دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ قومی ٹٰیم کو آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کرنے کا اس سے اچھا موقع پھر شاید نہ ملے، اگلے میچز میں کامیابی کے لئے اس سے زیادہ محنت اور خامیوں کو دور کرنے پر فوکس کرنا ہوگا، جب کہ یہ سیریز پاکستانی ٹیم اپنی غلطیوں اور خراب کھیل سے ہی ہار سکتی ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ ایشیائی وکٹوں پر آسٹریلوی ٹیم بہت پریشان دکھائی دے رہی ہے، ہمارے نوجوان کرکٹرز نے پہلے میچ میْں زبردست پرفارم کرکے کینگروز کے ڈریسنگ روم میں ایک خوف پیدا کردیا ہے لیکن ہماری ٹیم کی یہ روایت رہی ہے کہ اچھا کھیلنے کے بعد ریلیکس ہوجاتی ہے، ایسی غلطی کرنے کے بجائے اس بات کو ذہن میں رکھنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم باونس بیک کرسکتی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ عماد کا کم بیک بہت شاندار رہا ہے اور اس نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اس وقت ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بہترین باؤلر ہے، عماد وسیم نے جس طرح آسٹریلوی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچوایا ، اس پر ان کے تھنک ٹینک کو یہ سمجھ ہی نہیں آرہی کہ عماد کو کیسے کھیلیں۔واضح رہے قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 66 رنز سے شکست دی تھی جب کہ سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔