دو روزہ پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ آج شروع ہو گی

دو روزہ پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ آج شروع ہو گی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور مدنیہ مال اینڈ ریزڈنسیا کت تعاون پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ(آج) جمعہ سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے ڈھائی سو سے زائد سے مرد اور خواتین باؤلرز حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں ماسٹرسنگلز، ڈبلز، ٹیم، ٹرایوز، لیڈیز، انڈر۔16، ڈیف اورمیڈیا ایونٹ کے مقابلے شامل ہیں۔یہ چمپئن شپ 27اکتوبر تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی