قائداعظم کرکٹ کپ ، کو ارٹرفائنل مرحلہ کل سے شروع ہو گا

قائداعظم کرکٹ کپ ، کو ارٹرفائنل مرحلہ کل سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ میں نیشنل بینک، پاکستان واپڈا، سوئی سدرن گیس کمپنی، حبیب بینک، کے آر ایل، ملتان، پی ٹی وی اور اسلام آباد کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں کل پہلا کوارٹر فائنل میچ نیشنل بینک اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا کوارٹر فائنل میچ سوئی سدرن گیس کمپنی اور حبیب بینک کی ٹیموں کے درمیان 28 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، تیسرا کوارٹر فائنل میچ 29 اکتوبر کو کے آر ایل اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ 30 اکتوبر کو پی ٹی وی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ یکم نومبر کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 2 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور وائٹس، سوئی نادرن گیس پائپ لائینز، پشاور، کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، اسلام آباد، حبیب بینک، فاٹا اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، پاکستان واپڈا، راولپنڈی ، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز، ملتان، پی ٹی وی، لاہور بلیو اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں شامل ہیں۔