شیر دل ٹھاکر کی دورہ آسٹریلیا میں شرکت مشکوک

شیر دل ٹھاکر کی دورہ آسٹریلیا میں شرکت مشکوک
شیر دل ٹھاکر کی دورہ آسٹریلیا میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شیر دل ٹھاکر کی فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ ٹھاکر ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، توقع ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں مزید سات سے آٹھ ہفتے لگیں گے۔ بھارتی ٹیم نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جہاں پر اس نے میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، چار ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں فٹنس حاصل کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہا ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے نہیں لگتا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیل سکوں گا، میری نظریں کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کم بیک کرنے پر مرکوز ہیں اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔