قومی فٹ سال چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

قومی فٹ سال چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ سال چمپئن شپ (آج)26 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، سی ڈی اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔