بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

  

چٹاگانگ (این این آئی)بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) جمعہ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) جمعہ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 28 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -