ایک روزہ کراٹے ریفریشر کوچنگ کورس آج ہو گا

ایک روزہ کراٹے ریفریشر کوچنگ کورس آج ہو گا

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روزہ کراٹے ریفریشر کوچنگ کورس (آج )جمعہ کو ہوگا۔ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اویس رشید مغل نے بتایاکہ کورس کے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں اور کورس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کھلاڑی ، ریفری اور کوچز حصہ لیں گے ان انسٹریکٹر اعجاز الحق اور فرمان علی تربیت دیں گے، کورس میں کامیاب ہونے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی، کورس انٹری فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی