دوسری مشاورتی حج ورکشاپ 27اکتوبر کو ملتان حاجی کیمپ میں ہو گی

دوسری مشاورتی حج ورکشاپ 27اکتوبر کو ملتان حاجی کیمپ میں ہو گی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )حج2019ء کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان میں ہونے والی دوسری مشاورتی حج ورکشاپ کا شیڈول تبدیل،اب 29اکتوبر کی بجائے 27اکتوبر کو ملتان حاجی کیمپ میں ہو گی،ڈائریکٹر حج ملتان میزبان ہوں گے، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور زینت حسین بنگش ،سیکشن آفسر سجاد حیدر کے علاوہ ماسٹر ٹرینر ،علماء اکرام،جنوب پنجاب سے تعلق رکھنے والے حج آرگنائزر اور حج2018ء کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام شریک ہوں گے اور تجاویز پیش کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر