بینظیر قتل کیس ،مشرف کی جائیداد کی تفصیلات پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

بینظیر قتل کیس ،مشرف کی جائیداد کی تفصیلات پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

راولپنڈی( آن لائن) انسداد دہشت گرد ی راولپنڈ ی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او ایف آئی اے اور سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز کو15دسمبر کو طلب کر لیا ہے عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے طویل عدالتی مہلت کے باوجود پرویز مشرف کی جائیداد کی مکمل تفصیلات تاحال عدالت کو فراہم نہ کر سکی جبکہ ایف آئی اے تھانے کے انچارج بھی مقررہ تاریخ پر عدالت سے غیر حاضر ہیں لہٰذ ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے اورا سپیشل پراسیکوٹر آئندہ سماعت پر تفصیلات سمیت خود پیش ہوں تھانہ سٹی میں درج بے نظیر بھٹو قتل کے مقدمہ نمبر471/07 میں نامزد سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو عدم حاضری پرعدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے جبکہ پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے حوالے سے سماعت جاری ہے تاہم گزشتہ روز پھر ایف آئی کے اس ایچ اور اور پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کے بعد دونوں کو آئندہ سماعت پر جائیداد کی مکمل تفصیلات کے ساتھ عدالت میں طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

بے نظیر قتل کیس

مزید : صفحہ آخر