لیسکوکے34 لائن سپرنٹنڈنٹس گریڈ ٹو کی اگلے عہدے پر ترقی

لیسکوکے34 لائن سپرنٹنڈنٹس گریڈ ٹو کی اگلے عہدے پر ترقی

لاہور(خبرنگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے34 لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ٹو کو لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ ون کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیسکو ایچ آر کی جانب سے اس حوالے سے پروموشن لیٹرز دینے کی تقریب لیسکو ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ ، ڈائریکٹر ایچ آرآضیہ شعیب اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(CBA) کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے ترقی پانے والے تمام ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کا حق ہے کہ ان کی پروموشن اور اپ گریڈیشن ٹائم پر کی جائے اور ترقی پانے والے تمام لائن سپرنٹنڈنٹس کو ریکوری بہتر کرنے کی تاکید بھی کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ لائن مین صراط مستقیم کو شیلڈ سے نوزا گیا جس نے لائن مین محمد ارشد واہگہ سب ڈویڑن کی جان بچائی جو کہ کام کے دوران پول سے نیچے گر گیا تھا۔ خورشید احمد خان نے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ اور ایچ آر ڈائریکٹر عاضیہ شعیب کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر خورشید احمد خان اور ترقی پانے والے ملازمین نے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کو پھول پیش کئے۔

لائن سپرنٹنڈنٹس/ترقی

مزید : صفحہ آخر