کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ(آن لائن )کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار محمد موسیٰ کو قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا مقتول اہلکار بروری تھانہ میں محرر تھا رات کو ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ نواں کلی کے قریب قتل کر دیا گیا لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

اہلکار شہید

مزید : صفحہ آخر