صاف پانی کمپنی سکینڈل، ٹھیکے میں اہم افراد نے مداخلت کی،ٹیکنیکل ٹیم

صاف پانی کمپنی سکینڈل، ٹھیکے میں اہم افراد نے مداخلت کی،ٹیکنیکل ٹیم

  

لاہور (خبر نگار) صاف پانی کمپنی سکینڈل میں منصوبے کی ٹیکنیکل ٹیم نے بیان ریکارڈ کروا دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم نے قومی احتساب بیورو کو دئے گئے بیانات میں کہا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایس بی کمپنی ٹھیکے مہنگے دینے میں کئی افراد نے مداخلت کی۔نیب ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم نے بیان دیا کہ صاف پانی کی فراہمی کا جو ٹھیکہ دیا گیا اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔نیب ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبران سے مختلف سوالات کے جوابات حاصل کر لئے گئے ہیں۔

صاف پانی کمپنی سکینڈل

مزید :

صفحہ آخر -