ونڈیز کیخلاف تیسرا ون ڈے بھی جیتیں گے: روہت شرما

ونڈیز کیخلاف تیسرا ون ڈے بھی جیتیں گے: روہت شرما
 ونڈیز کیخلاف تیسرا ون ڈے بھی جیتیں گے: روہت شرما

  

نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھی کامیابی حاصل کر کے برتری میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ ٹائی ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کیلئے بقیہ میچز میں بھی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور اس وقت تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی