پاکستان کا 2022 تک خلا میں پہلا شخص بھجوانے کا اعلان

پاکستان کا 2022 تک خلا میں پہلا شخص بھجوانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر))وفاقی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خلائی پروگرام کے تحت پہلا پاکستانی آئندہ 4 سالوں کے اندر خلا میں بھیجا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت نے پہلے پاکستانی خلاباز کو خلا میں بھیجنے کی منظوری دے دی۔فواد چوہدری نے بتایا کہ پہلا پاکستانی شخص فضائی تحقیقات سے متعلق کام کرنے والے چینی ادارے چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے)کے تعاون سے خلا میں جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس حوالے سے سی ایم ایس اے اور فضائی تحقیقات سے متعلق کام کرنے والے پاکستانی ادارے سپارکو کے درمیان معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اس کام کو پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیکنالوجی اور اسپیس پروگرام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے دیگر فیصلوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -