صوبہ ہزارہ تحریک کے قائد بابا حیدر زمان آبائی گاؤں میں سپرد خاک

صوبہ ہزارہ تحریک کے قائد بابا حیدر زمان آبائی گاؤں میں سپرد خاک

ایبٹ آباد (صباح نیوز)بابا حیدر زمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں گوہر ایوب ،مہتاب عباسی ، سردار یوسف ، مشتاق غنی ودیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کی نماز جنازہ ایبٹ آبا د کے پوسٹ گریجویٹ کالج گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کی تدفین حویلیاں میں آبائی گاؤں دیوال منال میں کی گئی ۔ہزارہ ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے کی تحریک چلانے والے با با حیدر زمان کچھ دنوں سے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ باباحیدرزمان کی نماز جنازہ میں گوہر ایوب، مہتاب عباسی، سردار یوسف، مشتاق احمد غنی ،ایم این اے علی خان جدون، ایم پی اے اورنگزیب ، وزیرخوراک قلندر خان لودھی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔بابا حیدرزمان 1985میں صوبائی وزیر ، جبکہ دو مرتبہ ضلع ایبٹ آباد کے چیئرمین اور ناظم بھی رہ چکے تھے۔

بابا حیدر زمان

مزید : صفحہ آخر