وزیراعظم ہا ؤس کی گاڑیوں کی نیلامی ، صرف 2گاڑیاں فروخت ہوئیں

وزیراعظم ہا ؤس کی گاڑیوں کی نیلامی ، صرف 2گاڑیاں فروخت ہوئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم ہا ؤس کی گاڑیوں کی نیلامی میں خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث صرف 2گاڑیاں ہی فروخت ہوسکیں،جمعرات کے روز وزیراعظم ہا ؤس میں نیلامی کے لیے 18گاڑیاں پیش کی گئیں جن میں صرف 2 گاڑیاں فروخت ہوسکیں، ان میں 1986ماڈل کی ایک گاڑی ایک لاکھ 75 ہزار اور سال 2006 ماڈل کی فور بائے فور گاڑی 18 لاکھ 10 ہزار میں فروخت ہوئی جب کہ دونوں گاڑیوں کی فروخت متعلقہ حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔وزیراعظم ہا ؤس کی 20 بلٹ پروف گاڑیوں کی نیلامی میں بھی خریداروں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا اور ان گاڑیوں کی نیلامی شروع ہوتے ہی خریدارچلے گئے۔وزیراعظم ہا ؤس کی انتظامیہ کا کہناہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے وزارت داخلہ کا این او سی درکار ہے، اب 6 نومبر کو گاڑیوں کی نیلامی دوبارہ ہوگی تاہم یہ تاریخ حتمی نہیں ہے۔
گاڑیاں نیلام

مزید :

صفحہ آخر -