عماد وسیم کا وکٹ لینے کا جشن سوشل میڈیا پر وائرل

عماد وسیم کا وکٹ لینے کا جشن سوشل میڈیا پر وائرل
عماد وسیم کا وکٹ لینے کا جشن سوشل میڈیا پر وائرل

  

دبئی(آن لائن)آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شاندار کم بیک کرنے والے عماد وسیم نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے نئے انداز کے راز سے پردہ اٹھادیا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ایک سال بعد شاندار کم بیک کرنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم نے میچ میں بہترین کھیل پیش کرکے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تاہم میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد ان کا جشن منانے کا نیا انداز موضوع بحث رہا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب کہ خود کرکٹر نے بھی نئے انداز کے راز سے پردہ اٹھادیا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ فٹبال میچز بڑے شوق سے دیکھتا ہوں اور کرسٹینارونالڈو میرے فیورٹ پلیئر ہیں، ان کا جشن منانے کا انداز بہت اچھا لگتا ہے، لہذا میری کوشش ہے کہ اپنے پسندیدہ فٹبالر کی طرح خوش کا اظہار کرکے ان لمحات کوانجوائے کروں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہاں مداحوں نے عماد وسیم کی شاندار کم بیک کی تعریف کی وہیں چند لوگوں نے انہیں معروف فٹبالر کا انداز اپنانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -