سپریم کورٹ کا آئندہ مردم شماری میں سکھ مذہب کاخانہ شامل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا آئندہ مردم شماری میں سکھ مذہب کاخانہ شامل کرنے کا حکم

اسلام آباد ( صباح نیوز)سپریم کورٹ نے آئندہ مردم شماری میں سکھ مذہب کاخانہ شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مردم شماری میں سکھ برادری کو شامل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فارم کے کالم 6 پر مذہب کا خانہ ہے۔جسٹس اعجازلاحسن نے کہاکہ اس کالم میں سکھ کاخانہ شامل ہونا چاہئے،چیف جسٹس نے کہاکہ اب تو مردم شماری ہو چکی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاآئندہ جب بھی مردم شماری ہو گی سکھ خانہ شامل کیا جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل ے عدالت کو بتایا کہ نادرا سے سکھ برادری کا ریکارڈ طلب کیاگیا ہے نادرا سے ملنے والا ریکارڈ مردم شماری میں شامل کر لیا جائیگا ۔

سپریم کورٹ

مزید : صفحہ آخر