ریلوے پولیس اہلکار نے ٹرین میں گمشدہ 4لاکھ مالک کو واپس کر دئیے

ریلوے پولیس اہلکار نے ٹرین میں گمشدہ 4لاکھ مالک کو واپس کر دئیے

اہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلوے پولیس کانسٹیبل نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے عامر نا می شخص کے ٹرین میں گم شدہ 4لاکھ روپے واپس کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق عامر سکنہ چکلالہ روالپنڈی ٹرین8DN تیز گام ایکسپرس میں روالپنڈی سے لاہور آرہا تھا۔جب ٹرین گو جرانوالہ ریلوے اسٹیشن پہنچی اور مسافر رفع حاجت کے لیے باتھ روم جانے لگا تو اس کی جیب سے 4 لاکھ روپے ٹرین میں گر گئے جو ٹرین گشت ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل محمد اسلم کو ملے جس کی فوری اطلاع افسران بالا کو دی گئی۔تھوڑی دیر بعد عامر نامی شخص اپنی رقم ڈھونڈتے ہوئے گشت ملازمین کے پاس آیا اور اپنی گمشدہ رقم کے بارے میں بتایا،تو ٹرین گشت کانسٹیبل ریلوے پولیس محمد اسلم نے کہا کہ آپ کی گم شدہ رقم مجھے مل گئی ہے۔جو کہ افسران بالا کی موجودگی میں بعد تصدیق آپ کو واپس کر دی جائیگی۔بعد ازاں تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد رقم محمدعامرکو واپس کر دی گئی،کانسٹیبل محمد اسلم کو اس کی دیانتداری پر ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے کانسٹیبل محمد اسلم کو 5ہزار روپے نقد انعام اور تعر یفی سرٹیفکیٹ دیا ہے۔عامر مسافر نے اپنی گم شدہ رقم 4لاکھ روپے پوری ملنے پر پاکستان ریلوے پولیس کی دیانتداری پر شکریہ اداکیا۔

مزید : صفحہ آخر