این اے 124لاہور سے شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جا ری

این اے 124لاہور سے شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جا ری

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 124لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے باعث سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک رکھا تھا ، تاہم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرا نے پر ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، شاہد خاقان عباسی نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124لاہور سے کامیابی حاصل کی تھی ، الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 71پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

شاہد خاقان عباسی

مزید : صفحہ آخر