الیکشن کمیشن نے سینیٹرز ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹرز ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

  

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرز ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرز ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث دونوں سینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے، سپریم کو رٹ نے دہری شہریت کے معاملے پر ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو نااہل قرار دیا تھا ۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -