شاہد آفریدی نے عماد وسیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

شاہد آفریدی نے عماد وسیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
 شاہد آفریدی نے عماد وسیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی بھی قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور عماد وسیم کے مداح ہو گئے۔ممتاز آل راؤنڈرنے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد ٹوئنٹی20 میں بھی آسٹریلوی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر حیران ہوں آخر اس کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی شاہد آفریدی نے عماد وسیم کے عمدہ کم بیک کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عماد وسیم نے بہت شاندار طریقے سے کم بیک کیا ہے اور ہاں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم مختصر طرز کی کرکٹ میں نمبر ون ہے، بوائز اسی طرح کی جاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھو۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد گرین شرٹس نے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں 66 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔