منشاء بم کی اہلیہ نے حصول انصاف کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

منشاء بم کی اہلیہ نے حصول انصاف کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)منشاء بم کی اہلیہ رقیہ بی بی نے انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،منشاء بم کی اہلیہ نے جان و مال کی حفاظت اور پنجاب پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف درخواست انسانی حقوق سیل میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے میرے اہل خانہ کے ساتھ غیر قانونی سلوک کیا۔ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے اور از خود نوٹس لینے کے مطالبے کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ آئین پاکستان میں جان و مال اور عزت کے تحفظ کا حق دیا ہے۔سپریم کورٹ کے متعدد عدالتی فیصلوں میں انتظامی حکام کو شفاف اور انصاف کے تحت امور کی انجام دہی کی مثالیں موجود ہیں۔سپریم کورٹ پولیس کے ناروا سلوک اور چھینے گئے سامان کی واپسی کیلئے از خود نوٹس لے،سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے میرے اور میرے اہل خانہ کے تحفظ کا حکم دیتے ہوئے پولیس کی طرف سے لیے گئے سونا اور دیگر چیزیں واپس کرنے کا حکم دے۔اور چادر اور چار دیواری کو پامال کرنے پر پنجاب پولیس کے خلاف کاروائی کی جائے۔
اہلیہ منشاء بم

مزید :

صفحہ آخر -