سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ ’’کل‘‘ کھیلا جائیگا

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ ’’کل‘‘ کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (یواین پی)سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ کی ٹیم نے 3-1 سے جیتی تھی۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز بارشسے بری طرح متاثر ہوئی، ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ جبکہ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا کر برتری حاصل کی تھی۔تیسرے ون ڈے میں بھی بارش نے پیچھا نہ چھوڑا اور میچ کو 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور اس میچ میں انگلش ٹیم 7 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔اس کے بعد چوتھا ون ڈے بھی بارش سے متاثر ہوا اور مہمان ٹیم نے میزبان سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 18 رنز سے ہرا کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ سری لنکن ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 219 رنز سے جیتا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر تک گال میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک کینڈی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 سے 27 نومبر تک کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے ٹیم کا پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے ۔تھسارا پریرا ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ لاستھ مالنگا کی ایک برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اینجلو میتھیوز کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے سیریز کے بعدٹی ٹونٹی میچ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان تھسارا پریرا، دنیش چندیمل، نیروشن ڈکویلا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس، دھنن جایا ڈی سلوا، ڈاسن شناکا، کامنڈو مینڈس، ایسورو اودانا، دشمانتھا چمیرا، اکیلا دانن جایا، کاسن راجیتھا، نووان پرادیپ اور لکشن سنداکن پر مشتمل ہے۔