آئی سی سی ویمن چمپئن شپ، گرین شرٹس کی شکست کا سیلسلہ دراز، پہلا ٹی ٹونٹی آسٹریلیاکے نام

آئی سی سی ویمن چمپئن شپ، گرین شرٹس کی شکست کا سیلسلہ دراز، پہلا ٹی ٹونٹی ...

  

کوالالمپور(اے پی پی) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں سوفی مولینکس کی شاندار باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 64 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ناہیدہ خان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی، ناہیدہ خان 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، سوفی مولینکس میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ جمعرات کو کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 195 رنز بناکر پاکستان کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 196 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے کارڈنر ناقابل شکست 63 اور ہیلے 59 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہیں۔ پاکستان ویمن ٹیم کی طرف سے ناشرہ سندھو، ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز پر آؤٹ ہو گئی، ناہیدہ خان کے سوا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکی، ناہیدہ خان 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں، عمائمہ سہیل 25، عالیہ ریاض 19، کپتان جویریہ خان 16 اور ندا ڈار 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ایمن انور اور سدرہ نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں جبکہ ثناء میر 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ مولینکس نے 4 میگن شٹ، کیمینس اور ورہم نے 1، 1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوفی مولینکس میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -