کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ، پاک فوج مہم جوئی کیخلاف دفاع وطن کیلئے ہر وقت تیار : جنرل باجوہ

کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ، پاک فوج مہم جوئی کیخلاف دفاع وطن ...

  

راولپنڈی( نیو ز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن و سلامتی پر یقین رکھتی ہے، ہم کشمیریوں کے تاریخی اور منصفانہ موقف کی تائید کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں، جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات فوجی دستوں سے ملاقات کی، آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے جذبے کو سراپتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و سلامتی پر یقین رکھتی ہے، ہم کشمیریوں کے تاریخی اور منصفانہ موقف کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر اہم ترین اور تصفیہ طلب مسئلہ ہے، کشمیر کی تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا اور حل طلب مسئلہ ہے، کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -