کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ، قوم سیاسی تفریق سے بالا تر ہو کر مسئلہ کشمیر پر متفق ہے : وزیر خارجہ

کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ، قوم سیاسی تفریق سے بالا تر ہو کر مسئلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کی، قوم سیاسی تقریق سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر پر متفق ہے۔اسلام آباد میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم نکتہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قومی اتفاق رائے موجود ہے، ساری قوم سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر پر متحد ہے۔ کشمیر ایک دن انشا اللہ پاکستان کا حصہ بنے گا۔وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر سیاسی قائدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کا اہم کردار تھا جبکہ قاضی حسین احمد مرحوم کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، مسئلہ کشمیر پر تین جنگیں ہو چکی ہیں، اس تحریک ا?زادی میں لہو شامل ہو چکا، اب یہ تحریک رائیگاں نہیں جائے گی۔ زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ یمن میں فوج نہیں بھجوائی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ نے ایک انٹرویومیں کہاکہ یمن کے حوالے سے ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی پاک فوج یمن جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ جو کہتے تھے کمال تیر چلایا وہ 12 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے اور 10 برس سے حکومت میں رہنے والے لوگ اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں ٗہم نے مجموعی طورپر 6.2 ارب ڈالر کا پیکج حاصل کیا۔امریکا کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کے مسئلے پر امریکا کو واضح پیغام ارسال کردیا کہ آگے کے تمام راستے مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب تک طالبان کو نظام کا حصہ نہیں بنائیں گے اس وقت تک مثبت پیش رفت کے امکانات نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا خود طالبان سے مذاکرات کا خواہش مند ہے تاہم یہ کہہ دینا درست نہیں کہ پاکستان ہی سارے مسائل کا حل تلاش کرے، طالبان ہماری جیب میں نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے لیے ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نئے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی‘ ملاقات میں افغانستان میں حالیہ انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ‘ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ مقاصد کے لئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نئے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں حالیہ انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پال جونز نے خطے میں امن کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ اور پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ مقاصد کے لئے تعاون پر اتفاق کیا ۔
ملاقات

مزید :

صفحہ اول -