پنجاب کے مالی سال 2018-19کا 2کھرب سے زائد کا بجٹ منظور

پنجاب کے مالی سال 2018-19کا 2کھرب سے زائد کا بجٹ منظور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کے بغیر ہی پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2018۔2019کا 2ہزار ارب سے زا ئد کا بجٹ منظور کر لیا، اپوزیشن بجٹ سیشن کے دوران احتجاج پر رہی، اپوزیشن نے بجٹ بحث میں حصہ لیا نہ ہی مطالبات زر میں کٹوتی کی تحریکیں پیش کیں، اپوزیشن کی غیر موجودگی میں حکومت نے آسانی سے بجٹ منظورکروا لیا،اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے مطالبات زر کے خلاف کٹوتی کی تحریک ایوان میں پیش نہ ہوئیں، حکومتی ارکان نے پہلے مطالبات زر پھر فنانس بل منظور کر لیا۔ بجٹ کارروائی مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جبکہ اپوزیشن نے دوبارہ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا علان کر دیا۔

پنجاب بجٹ منظور

مزید :

صفحہ اول -