پاکستان پر کسی ملک کا دباؤ نہیں ، اپنے مفادات کی خاطر اقدامات جاری رکھیں گے : دفت خارجہ

پاکستان پر کسی ملک کا دباؤ نہیں ، اپنے مفادات کی خاطر اقدامات جاری رکھیں گے : ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان پر کسی ملک کی جانب سے کسی دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان اپنے ملکی مفادات کی خاطر اقدامات کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا،پاکستان بھارت کیساتھ بات چیت سے گھبراتا نہیں اور بات چیت کے ذریعے ہی معاملات حل کیے جاسکتے ہیں۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، سعودی عرب نے 6.2 ارب ڈالر کا پیکیج دیا، پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس 2 ہزار سے300 ریال کردی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے چین کے پہلے دورے پر 2 سے 5 نومبر کو سرکاری دورے پر چین جائیں گے، وزیراعظم چینی صدر شی چن پنگ اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ شنگھائی کانفرنس میں خصوصی شرکت بھی کریں گے۔ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں 20 نہتے کشمیریوں کے شہدا کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی شہریوں کی جانب سے پاکستانی حدود میں جہاز یرغمال بنائے جانے کا علم نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر قندھار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کے الزامات کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان نے تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیئے، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے پاکستان اور امریکا کوشاں ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -