رمضان شوگر مل کیس، حمزہ اور سلمان شہباز تحقیقات کیلئے 30 اکتوبر کو طلب

رمضان شوگر مل کیس، حمزہ اور سلمان شہباز تحقیقات کیلئے 30 اکتوبر کو طلب

لاہور(خبرنگار) قومی احتساب بیورو لاہور نے رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز حمزہ شہبازاور سلمان شہباز کو 30 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ رمضان شوگر ملز کیلئے مبینہ طور پر سرکاری خزانے سے چنیوٹ میں پل تعمیر کروایا گیا۔ چنیوٹ میں رمضان شوگر مل کا پل تعمیر کرنے پر 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے مذکورہ پل کی تعمیر کیلئے غیر قانونی طور پر احکامات جاری کیے گئے۔

رمضان شوگر مل کیس

مزید : صفحہ اول