سعودی عرب اور یمن میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ خوش آئند

سعودی عرب اور یمن میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ خوش آئند

  

سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب اور یمن کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے اور اب اس پوزیشن میں ہے کہ وہ اسلامی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ایٹمی طاقت جنوبی ایشیاء میں ایک ذمہ دار ملک ہے اور سعودی عرب اور یمن تنازعے میں بطور ثالث کردار ادا کرکے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تنازعے کو ہمیشہ کے لئے ختم کروا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف سعودی عرب اور یمن بلکہ پاکستان ایران اور سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات کو ختم کروانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ بیرونی دنیا نے اسلامی ممالک کے درمیان نفرت کے جو بیج بوئے ہیں ان کو ختم کروانے میں پاکستان ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔وزیر اعظم نے سعوری عرب اور یمن کے درمیان صلح کے لئے ثالث بننے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ انتہائی دانشمندانہ ہے۔

شمشاد احمد خان

مزید :

صفحہ اول -