وزیر اعظم کا ثالثی کردار ادا کرنے کا فیصلہ قبل از وقت ہے

وزیر اعظم کا ثالثی کردار ادا کرنے کا فیصلہ قبل از وقت ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی کے راہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب اور یمن کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ قبل از وقت ہے کیونکہ اگر تو سعودی عرب نے یمن کے تنازعے پر پاکستان کو ثالث کا کردار ادا کرنے کا کہا ہے پھر تو پاکستان کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہئے لیکن اگر پاکستانی وزیر اعظم نے از خود یہ بیان دیا ہے تو یہ درست نہیں ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی پاور ہے اور خطے میں نہایت اہمیت کا حامل ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امت اسلامیہ امریکہ اور دیگر طاغوتی قوتوں کی وجہ سے آپس کے تنازعات میں الجھی ہوئی ہے اس لئے امت مسلمہ میں اتحاد اور اتفاق کی کوششیں وقت کا تقاضہ ہے اور اس ضمن میں اگر سعودی عرب پاکستان کو ثالث بنانے کا ارادہ رکھتا ہے تو پاکستان کو دو اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور اتفاق کے لئے بھر پور کوششیں کرنا ہوں گی۔
لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ اول -