عمران خان کو ثالث کی بجائے اس ایشو پر خاموش رہنا چاہئے تھا

عمران خان کو ثالث کی بجائے اس ایشو پر خاموش رہنا چاہئے تھا

پیپلز پارٹی کے سنیٹر تاج حیدر نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو یمن کے ایشو پر ثالث کا کردار ادا کرنے کااعلان کرنے کی بجائے اس ایشو پر خاموش رہنا چاہئے تھا کیونکہ اس ایشو پر بہت سی عالمی طاقتیں شامل ہیں ان کو چاہئے تھا کہ وہ اتنی بڑی بات کہنے سے پہلے حالات کا جائزہ لیتے اس کے بعد پارلیمنٹ سے مشاورت کرتے پارلیمان کی رائے لیتے پھر کوئی فیصلہ کرتے ۔انہوں نے کہا کہ میری زاتی رائے میں وزیراعظم نے اتنا بڑا اعلان عجلت میں ہی کردیا ہے اور اپنے اس عمل سے ثابت کیا ہے کہ انہیں ابھی بھی سیاسی بلوغت کی ضرورت ہے وہ اس بات کو کیوں نہیں سمجھ رہے ہیں کہ اب وہ اپوزیشن میں نہیں بیٹھے بلکہ اس ملک کے وزیراعظم ہیں انہیں ہر بات اچھی طرح سے سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے۔

مزید : صفحہ اول