وزیراعظم کا بیان وقت کی ایک اہم ضرورت تھی،امت مسلمہ نے سراہا ہے

وزیراعظم کا بیان وقت کی ایک اہم ضرورت تھی،امت مسلمہ نے سراہا ہے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب اور یمن کے درمیاں ثالث کا کر دار ادا کرنے کے بیان کو پوری امت مسلمہ نے سراہا ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا یہ بیان وقت کی ایک اہم ضرورت تھی اور انہوں نے ایک بڑے برادر اسلامی ملک کے وزیراعظم ہونے کے ناطے اپنی خدمات کو پیش کیا ہے جس کو پوری دنیا اچھی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس میں وزیراعظم کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے وزیراعظم کو بیل آؤٹ پیکج دیکر وزیراعظم عمران خان پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر پوری پاکستانی قوم ان کی شکر گذار ہے۔

مزید : صفحہ اول