حکومت پہلے اپنے مسائل حل کرے پھر دوسروں کی طرف دیکھنا چاہئے

حکومت پہلے اپنے مسائل حل کرے پھر دوسروں کی طرف دیکھنا چاہئے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ حکومت کو پہلے اپنے مسائل حل کر لینے چاہئے پھر لوگوں کی طرف دیکھنا چاہئے سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا ہمدرد اور دوست ملک ہے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے عوام کے لئے مسائل ہی پیدا کئے ہیں اور بھیک مانگنے کے علاوہ ان کا کوئی ایجنڈا نظر نہیں آتا ہمارے سمیت پوری مسلم امہ کی ہمدردیاں مسلم ممالک کے ساتھ ہیں اور سعودی عرب سب سے زیادہ عزیز ہونا چاہئے ثالث کا کردار ضرور ادا کرنا چاہئے مگر اس سے پہلے پاکستان کے دنیا میں وقار کو پہلی ترجیح دینا ہو گی حکومت ابھی تک قومی خارجہ پالیسی نہیں دے سکی جو قابل فکر بات بھی ہے اور لمحہ فکریہ بھی ۔

مزید : صفحہ اول