پنجاب کے سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی

پنجاب کے سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اساتذہ کو بھی دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی سے روک دیاہے۔عدالت نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے قراردیا کہ کسی کو بچوں کے روشن مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔درخواست گزار شہری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر کے سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سرعام سگریٹ فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ قانون کے تحت تعلیمی اداروں کے اطراف میں بھی سگریٹ فروخت نہیں کئے جاسکتے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اساتذہ دوران ڈیوٹی بھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں، لہذا عدالت تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے اور سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرے،عدالت نے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر تے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم جاری کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سگریٹ پابندی

مزید :

صفحہ اول -