دہشتگردوں کے بذریعہ حوالہ ہنڈی رقم افغانستان منتقل کرنے کا انکشاف

دہشتگردوں کے بذریعہ حوالہ ہنڈی رقم افغانستان منتقل کرنے کا انکشاف

کراچی(آ ئی این پی)دہشتگرد حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم افغانستان منتقل کرنے لگے، گرفتار 3 دہشتگردوں نے جے آئی ٹی کے سامنے اہم انکشافات کر دیئے،ذرائع کے مطابق، افغانستان میں حاجی خان قندھاری نامی شخص کو رقم پہنچائی جاتی ہے، حاجی خان قند ھاری کا کراچی سمیت مختلف شہروں میں نیٹ ورک ہے، حوالہ ہنڈی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون میں10افراد کو حراست میں لیا، دہشتگردوں نے رقم منتقل کرنے کیلئے 50 مختلف بینک اکاونٹس بھی استعمال کئے، بینک اکاونٹس کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

حوالہ ہنڈی

مزید : صفحہ اول